اسکینڈے نیوین نیوز اردو

چناب نگر عبادت گاہ پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد زخمی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این اردو

چناب نگر (ضلع چنیوٹ) میں جمعہ کے وقت قادیانیوں کی عبادت گاہ

بیت المہدی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے

مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر فرار ہونے

میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد بھاری نفری کے

ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ

آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور

اس وقت حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔