Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
(محمد شاہد اقبال چدھڑ)
ایس این این اردو فیصل آباد
سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے منشیات
فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔
تھانہ غلام محمد آباد، بٹالہ کالونی، ڈی آئی بی جڑانوالہ اور سمندری
پولیس کی کارروائیوں میں پانچ ملزمان اشفاق، نقاش، خادم حسین،
وقاص اور طارق کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 560 گرام ہیروئن، 1
کلو 100 گرام آئس اور 1 کلو 260 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار
افراد مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ سی پی او
فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس ہر وقت
سرگرم عمل ہے۔
