اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سیلاب کے بعد دریائے سندھ میں پلہ مچھلی کی واپسی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم،

بیورو چیف پاکستان

حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد دریائے سندھ کے ڈیلٹا میں برسوں بعد

پلہ مچھلی کی وافر مقدار دیکھنے کو مل رہی ہے۔

سندھ فشرمین فورم کے رہنما آدم گندھرو کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15

برسوں سے دریا کے پانی کی کمی کے باعث سمندر نے زمین نگل لی

تھی اور سو سے زائد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے، جس کی

وجہ سے ماہی گیر ہجرت پر مجبور ہوئے۔

تاہم تازہ پانی کی آمد نے سمندر کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ماہی گیروں

نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ایک بار پھر پلہ مچھلی

پکڑ سکتے ہیں۔ “ہمارا اصل تہوار وہ دن ہوتا ہے جب میٹھا پانی ڈیلٹا

میں پہنچتا ہے،” انہوں نے کہا۔