اسکینڈے نیوین نیوز اردو

جہلم میں دفعہ 144 نافذ، ریلیوں اور احتجاج پر پابندی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مخدوم حسین چوہدری

جہلم (نمائندہ خصوصی)

ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر میر رضا

اوزگن نے 8 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دیا۔

ڈی سی آفس کے اعلامیے کے مطابق اس دوران ہر قسم کے سیاسی و

غیر سیاسی اجتماع، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔ حکم

کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصلے پر عمل کریں اور

امن قائم رکھنے میں تعاون کریں۔