Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
گھوٹکی میں اندوہناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی صحافی
طفیل رند اپنے دو بچوں اور ننھی بھتیجی کو اسکول چھوڑنے جا
رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس واقعے
میں طفیل رند موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق مقتول کی ننھی بھتیجی نے اپنے چچا کو
خون میں لت پت دیکھا تو شدید صدمے اور غصے میں کہا:
”پہلے کبھی انصاف کیا ہے جو اب کرو گے؟ چلو نکلو یہاں سے۔”
صدمے کی شدت اور ذہنی دباؤ کے باعث وہ ننھی بچی بعد ازاں دم
توڑ گئی، جس سے یہ سانحہ مزید المناک صورت اختیار کر گیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اہلِ خانہ
نے انصاف کے لیے اپیل کی ہے۔
