اسکینڈے نیوین نیوز اردو

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہوں میں اضا...

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

زویا امجد


سکینڈینیوین نیوز ایجنسی

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سول ڈیفنس کے ملازمین کی

خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان سیلابی صورتحال کے دوران سول ڈیفنس عملے کی عوامی

خدمت اور قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا

تھا کہ یہ اضافہ ان کی محنت اور قربانیوں کا اعتراف ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے

عوامی خدمت گاروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے

حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔