خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
ننکانہ صاحب – ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فراز احمد کی
ہدایت پر پولیس نے ستمبر 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ ماہ چار ڈکیت گینگز کے 11
ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد مال
مسروقہ اور نقدی برآمد کی۔ اسی دوران 235 اشتہاری ملزمان، 40
عدالتی مفرور اور 65 سابقہ ریکارڈ یافتہ افراد کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
غیر قانونی اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیوں میں 57
مقدمات درج کیے گئے جن کے دوران 40 پستول، 8 کلاشنکوف، 8
رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔
اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 80 مقدمات
درج ہوئے اور ملزمان سے 78 کلوگرام سے زائد منشیات اور 853 لیٹر
شراب برآمد کی گئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران ضلع بھر میں شہریوں کو
7350 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ خدمت مراکز پر 6672
شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر ڈی پی او ننکانہ صاحب فراز احمد نے ایس این این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
“شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔”
