اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
ناقابلِ تنقید قوت قوم کی سیاست پر عسکری سایہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان

لاہور: پنجاب پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے

صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں اور ندی نالوں میں سیلاب

کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائیں پنجاب کے شمالی حصوں میں

داخل ہو چکی ہیں جس کے باعث جمعرات کی رات سے 7 اکتوبر تک

بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارش کی پیش گوئی راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی

بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد سمیت لاہور،

قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا،

جھنگ، ننکانہ صاحب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کی گئی ہے۔

جبکہ 6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی، مری اور گلیات میں

مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ صوبے

بھر میں کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے

کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز

کریں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں

پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 0300-5708976 پر رابطہ کریں۔