Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
Kahlun Hammad
International Correspondent
Scandinavian News Finland
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی افواج کی جانب سے “صمود غزہ فلوٹیلا” پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ فلوٹیلا 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکنوں پر مشتمل تھا، جنہیں اسرائیلی فورسز نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ وزیراعظم کے مطابق ان کارکنوں کا واحد مقصد مظلوم فلسطینی عوام تک انسانی امداد پہنچانا تھا۔
وزیراعظم نے ان تمام امدادی کارکنوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بربریت کو فوراً بند ہونا چاہیے اور فلسطینی عوام تک امداد بلا رکاوٹ پہنچنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کا قیام وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
