Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این نیوز اردو
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے
کہ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے کبھی معافی
نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی مانگیں گے۔
محسن نقوی نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا:
بھارتی میڈیا کا مقصد صرف اپنے عوام کو گمراہ کرنا ہے۔
بھارت نے کرکٹ میں سیاست شامل کر کے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
میں بطور اے سی سی صدر بھارت کو ٹرافی دینے کے لیے تیار تھا اور
آج بھی تیار ہوں، وہ میرے دفتر آکر ٹرافی لے سکتے ہیں۔
