Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
کراچی (ایس این این) — شہر میں فروخت ہونے والے دودھ میں سنگین ملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق دودھ میں نمک،
شوگر، ڈیٹرجنٹ اور پانی ملایا جا رہا ہے۔
کمشنر کراچی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیسٹ کے بعد لیے گئے 127 نمونوں میں سے 71 میں ملاوٹ پائی گئی۔ اس انکشاف کے بعد ملاوٹ شدہ
دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کارروائی کریں تاکہ عوام کو خالص دودھ فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں خوراک کے معیار اور تازہ ترین اپڈیٹس
