اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سید والا دریائے راوی میں مچھلیاں پکڑتے نوجوان کی ڈوب کر ہلاک...

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

سید والا (نمائندہ ایس این این نیوز) دریائے راوی میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے 19 سالہ نوجوان مانگھ علی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق متوفی، جو پرانا سید والا کا رہائشی تھا، صبح گھر سے مچھلیاں پکڑنے دریائے راوی گیا جہاں وہ تیز لہروں کی زد میں آ کر پانی میں بہہ گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کا عملہ موقع پر پہنچا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق شام 6 بجے تک مسلسل تلاش کے باوجود لاش برآمد نہ ہو سکی۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ متوفی کی نعش کی تلاش کے لیے آپریشن کل صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔