اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ایشیا کپ فائنل، دبئی پولیس کا سیکیورٹی پلان مکمل
ایشیا کپ فائنل، دبئی پولیس کا سیکیورٹی پلان مکمل

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


ایس این این نیوز اردو


بیورو چیف پاکستان

ایشیا کپ فائنل کے موقع پر دبئی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری

کی ہیں۔

پولیس کے مطابق تماشائیوں کو میچ شروع ہونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہر ٹکٹ پر صرف ایک بار انٹری

کی اجازت ہوگی جبکہ دوبارہ داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیڈیم کے اندر آتش گیر مواد، ہتھیار، لیزر پوائنٹر، آتش بازی، ٹرائی پوڈ، سیلفی اسٹک اور شیشے کی اشیاء لے جانے پر

مکمل پابندی ہوگی۔

مزید برآں، فائنل میچ کے دوران سیاسی بینرز اور غیر منظور شدہ بورڈز لانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی تازہ ترین اپ ڈیٹس اور میچ رپورٹس