Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
رفعت کوثر
ایس این این نیوز اردو
سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ امریکہ کی مرضی سے طے پایا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ دراصل “ابراہیم اکارڈ” کا حصہ ہے۔
شمشاد احمد کا کہنا تھا کہ امریکہ خطے میں اپنے اسٹریٹجک مقاصد کے لیے مختلف ممالک کو معاہدوں میں شامل کر رہا ہے اور پاکستان و سعودی عرب کا حالیہ معاہدہ بھی اسی پالیسی کی کڑی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے معاہدوں کے خطے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں زیادہ احتیاط برتنی ہوگی۔
