Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
ایران نے یورپی ممالک جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں تعینات اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلا لیا ہے۔
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ای تھری (جرمنی، فرانس اور برطانیہ) نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے
“ٹرگر میکانزم” فعال کیا۔ تہران نے اس اقدام کو “غیر ذمہ دارانہ اور ظالمانہ” قرار دیتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ذرائع کے مطابق یہ ایران کا پہلا عملی ردعمل ہے جو پابندیوں کے نفاذ سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ روس اور چین کی مخالفت کے باوجود سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی قرارداد پیش کی گئی تھی،
تاہم 15 رکنی اجلاس میں صرف چار ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد دوبارہ پابندیوں کا راستہ ہموار ہوگیا۔
