اسکینڈے نیوین نیوز اردو

اسلام آباد میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ فلک جاوید گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز اردو

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد اہل خانہ نے بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کسی بھی شہری، بالخصوص خاتون کو لاپتہ رکھنا آئین و قانون کے منافی ہے، لہٰذا انہیں فوراً عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فلک جاوید کی گرفتاری اور پیشی سے متعلق رپورٹ فوری طور پر جمع کرائی جائے تاکہ معاملے کی شفاف جانچ ممکن ہو سکے۔

تفصیل: پی ٹی آئی ایکٹوسٹس کی گرفتاریاں اور عدالتی فیصلے