اسکینڈے نیوین نیوز اردو

عمران خان سعودی معاہدہ خوش آئند، حرمین کی حفاظت فخر ہے

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

بذریعہ حماد کاہلوں


ایس این این نیوز اردو

سابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب سے ہونے والے حالیہ معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی حفاظت ہر پاکستانی کے لیے فخر کی بات ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنی بہن علیمہ خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پاکستان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں اور اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔