شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لالہ چینہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک خفیہ اطلاع پر بڑا آپریشن کرتے ہوئے
داعش خراسان (ISKP) کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق اسپیشل (SWAT) ٹیم نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی کی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران تین
دہشت گرد مارے گئے جبکہ کچھ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد نعیم عرف عبدالناصر اور محمد کریم (ساکن کڑک) جبکہ نور نبی (افغانستان کے صوبہ ننگرہار کا رہائشی) کے طور
پر ہوئی۔ یہ افراد 11 مئی کو چمکنی میں پولیس وین پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین، 135 راؤنڈز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق یہ دہشت گرد بڑے حملے کی منصوبہ
بندی کر رہے تھے جسے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔
مقامی کمانڈر فضل نور اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب رہا، جس کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن اور سیکیورٹی فورسز کی
بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 11 مئی کو چمکنی میں پولیس وین پر دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا تھا۔ داعش خراسان، شدت پسند
تنظیم داعش کی ایک ذیلی شاخ ہے جو پاکستان اور افغانستان میں فعال ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف سی ٹی ڈی کی حالیہ کارروائیاں۔
