Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این اردو
اسلام آباد ہائی کورٹ کے معطل جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سپریم کورٹ میں اپنی اپیل کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس ڈوگر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے کیس کی وکالت خود کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ساتھی ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
