مبین چیمہ
شیخوپور بیورو چیف
ایس این این نیوز اردو
ضلع شیخوپورہ میں چند غنڈہ صفت وکلاء کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) پر جان لیوا حملہ، دفتر میں توڑ پھوڑ اور دیگر افسران پر قاتلانہ حملوں کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔
یہ افسوسناک اور ناقابلِ برداشت واقعہ نہ صرف افسران کے لیے شدید عدمِ تحفظ کا باعث ہے بلکہ تعلیمی نظام کی ساکھ اور وقار پر بھی کاری ضرب ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔
ایسوسی ایشن واضح اعلان کرتی ہے کہ جب تک اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوتی اور ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا نہیں ملتی، ضلع بھر کے تمام افسران ہر قسم کی سرکاری ڈیوٹی کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ احتجاجی تحریک، ہڑتال اور سڑکیں بند کرنے جیسے سخت اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
ہم حکومتِ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سنگین واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاکہ تعلیمی افسران کو تحفظ فراہم ہو سکے اور آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔
