اسکینڈے نیوین نیوز اردو

آئی سی سی نے پاکستان کی میچ ریفری ہٹانے کی درخواست مسترد

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


پاکستان بیورو چیف

ایس این این نیوز اردو

آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ ریفری کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات ہی اس فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا تھا۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے اس مؤقف کو بھی رد کر دیا ہے کہ مبینہ طور پر میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے دباؤ میں آ کر فیصلہ کیا تھا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاک-بھارت کرکٹ میچوں کے فیصلوں اور آفیشلز کے غیر جانبدار کردار پر ایک بار پھر سوالات اٹھ رہے ہیں۔