اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ایف آئی اے لاہور کا جعلی سرمایہ کاری اسکیم پر کریک ڈاؤن

سدرہ شہزاد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی،

لاہور بیورو

ایف آئی اے لاہور کا جعلی سرمایہ کاری اسکیم پر بڑا کریک ڈاؤن

ایف آئی اے لاہور زون نے مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کارروائی میں گرفتار شخص کی شناخت محمد زنیر کے نام سے ہوئی۔ وہ رائل بلیو انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ میں بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر کے طور پر شہریوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھی کم مارک اپ پر گاڑیاں لیز پر دینے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیاتے رہے۔ پہلے 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ وصول کی جاتی اور بعد میں فراڈ کر کے غائب ہو جاتے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اب تک 37 سے زائد شہریوں سے 4 کروڑ 51 لاکھ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔