اسکینڈے نیوین نیوز اردو

دبئی کی آبادی 40 لاکھ سے تجاوز، نیا ریکارڈ قائم
دبئی کی آبادی 40 لاکھ سے تجاوز، نیا ریکارڈ قائم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رفعت کوثر


ایس این این نیوز اردو

دبئی کی آبادی نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور یہ اب 40 لاکھ کی حد پار کر چکی ہے۔

دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ کی رپورٹ کے مطابق 2011 میں دبئی کی آبادی 20 لاکھ تھی جبکہ 2025 تک یہ تعداد بڑھ کر 40 لاکھ ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 1975 میں دبئی میں صرف 1 لاکھ 87 ہزار افراد رہائش پذیر تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی شرح برقرار رہی تو 2032 تک دبئی کی آبادی 50 لاکھ اور 2039 تک 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

آبادی میں اس تیز رفتار اضافے کے باعث رہائش، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبوں پر دباؤ مزید بڑھے گا۔

مزید پڑھیں: دبئی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے اثرات پر ہماری پچھلی رپورٹ بھی ضرور