اسکینڈے نیوین نیوز اردو

علیمہ خان پر پریس کانفرنس کے دوران انڈہ پھینک دیا گیا
علیمہ خان پر پریس کانفرنس کے دوران انڈہ پھینک دیا گیا

اسامہ زاہد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


اسکینڈی نیوین نیوز ایجنسی فن لینڈ


بیورو چیف ساوتھ ایشیا

ایس این این اردو

علیمہ خان پر پریس کانفرنس کے دوران انڈہ پھینکنے کا واقعہ

پشاور: سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو داغل ناکے پر پریس کانفرنس کے دوران اس وقت ہنگامہ خیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب دو خواتین نے ان پر انڈہ پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق انڈہ پھینکنے والی خواتین تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اور خیبرپختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور کلرک ایسوسی ایشن کے احتجاج میں شریک تھیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ علیمہ خان صحافیوں کے سوالات کے تسلی بخش جواب نہیں دے رہیں۔

واقعے کے بعد دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ موقع پر موجود کارکنوں اور پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا۔

مزید پڑھیں: علیمہ خان کے صاحبزادوں کی ضمانت سے متعلق خبر