اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پی ٹی آئی اور مریم نواز پر سیاسی تشہیر کی بحث
پی ٹی آئی اور مریم نواز پر سیاسی تشہیر کی بحث

حماد کاہلوں

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


ایس این این نیوز اردو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصاویر ہر جگہ آویزاں کیے جانے پر تحریک انصاف مسلسل کڑی تنقید کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سرکاری منصوبوں اور امدادی سامان پر سیاسی تشہیر مناسب نہیں۔

تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسی طرح خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے افغانستان بھیجے جانے والے امدادی سامان پر اپنی تصاویر لگائیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس عمل پر تحریک انصاف بھی وہی سخت تنقید کرے گی جو وہ مریم نواز پر کر رہی ہے؟

دلچسپ امر یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے، لیکن اس سانحے پر پی ٹی آئی قیادت کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔