اسکینڈے نیوین نیوز اردو

کراچی فقیرا گوٹھ فائرنگ، بچی جاں بحق ماں زخمی
کراچی فقیرا گوٹھ فائرنگ، بچی جاں بحق ماں زخمی

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں ڈھائی سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان متاثرہ خاندان کے رشتے دار اور پڑوسی ہیں۔

واقعے کے بعد اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، تاہم اہل خانہ نے پولیس کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا اور اسے ذاتی رنجش کا معاملہ قرار دیا۔ اسی دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے ساتھ طویل بات چیت کے باوجود تعاون نہ مل سکا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
جاں بحق ہونے والی بچی عائزہ اور زخمی ماں ثنا کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔