اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پی ٹی آئی حمایت یافتہ 18 ارکان کمیٹیوں سے مستعفی

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ 18 اراکینِ اسمبلی نے قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں سے اپنے استعفے سپیکر کو جمع کرا دیے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان استعفوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر یہ استعفے منظور ہو جاتے ہیں تو خالی ہونے والی کمیٹیوں کی نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اراکین میں تقسیم کیے جانے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے خود چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے بارہا کوشش کی کہ نظام کا حصہ رہیں لیکن اب حالات نے ہمیں استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا۔”

قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے اراکین میں امجد علی شاہ، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، جنید اکبر، بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ گستاسپ، علی جدون، مجاہد علی، ملک انور تاج، فضل محمد خان، ساجد خان، ارباب عامر ایوب، آصف خان، شیخ وقاص اکرم، ارشد ساہی، عامر ڈوگر، شبیر علی قریشی اور اویس جھکڑ شامل ہیں۔