Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
ریکارڈ بارشوں نے سیالکوٹ کو زیرِ آب کر دیا، ایک دن میں 405 ملی میٹر بارش
سیالکوٹ: غیر معمولی بارشوں نے شہر کو شدید متاثر کیا، صرف ایک دن میں 405 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ رات کے دوران مزید 110 ملی میٹر بارش نے مشکلات بڑھا دیں۔
پنجاب کے وزیر برائے مقامی حکومت، میاں ذیشان رفیق نے نشیبی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ رنگ پورہ چوک پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی بارش سیالکوٹ کی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے نتیجے میں شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
