شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں جہیز نہ لانے پر خاتون کو اس کے سسرالیوں نے شدید تشدد کے بعد آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون کی شناخت نکی کے نام سے ہوئی ہے۔
نکی کی شادی 2016 میں سرسا گاؤں کے ایک خاندان میں ہوئی تھی، اور شادی کے محض چھ ماہ بعد ہی جہیز کے لیے اس پر ظلم و ستم کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جمعرات کی رات نکی کو بہیمانہ تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی، جبکہ یہ سب اس کے بچے کے سامنے ہوا۔
پولیس کے مطابق اسپتال سے اطلاع ملی کہ ایک خاتون جلی ہوئی حالت میں لائی گئی ہے، جسے بڑے اسپتال منتقل کرنے کے دوران موت واقع ہوئی۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس میں نکی کے سسر، ساس اور دیور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
