شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
’سونگز آف پیراڈائز‘: سونی رازدان اور صبا آزاد کی فلم، کشمیر کی پہلی گلوکارہ راج بیگم کو خراجِ تحسین
ممبئی: بالی وُڈ اداکارہ سونی رازدان اور صبا آزاد کی نئی فلم سونگز آف پیراڈائز بہت جلد ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ فلم 29 اگست کو پرائم ویڈیو پر پریمیئر ہوگی۔
یہ پراجیکٹ کشمیر کی پہلی پیشہ ور گلوکارہ راج بیگم کے متاثر کن سفر اور ان کی فنکارانہ جدوجہد کو میوزیکل انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ راج بیگم کو کشمیری موسیقی کی “نائٹنگیل” بھی کہا جاتا ہے جنہوں نے اپنی آواز سے نسلوں کو متاثر کیا۔
فلم میں صبا آزاد مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ سونی رازدان ایک اہم رول میں نظر آئیں گی۔ ناظرین اس کہانی میں کشمیر کی ثقافت، موسیقی اور جدوجہد کو ایک نئے زاویے سے دیکھ سکیں گے۔
