اسکینڈے نیوین نیوز اردو

تھاکسن شیناواترا توہینِ شاہی مقدمے سے بری قرار
تھاکسن شیناواترا توہینِ شاہی مقدمے سے بری قرار

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

ریٹائرڈ سیاستدان اور ارب پتی تاجر تھاکسن شیناواترا پر الزام تھا کہ انہوں نے تھائی شاہی خاندان کی توہین کے سخت قوانین کی خلاف ورزی کی۔

ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے جمعے کے روز اس ہائی پروفائل مقدمے کو خارج کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو ان قوانین کی خلاف ورزی سے بری قرار دیا ہے۔ یہ قوانین، جنہیں لیز ماجیسٹی کہا جاتا ہے، بادشاہ مہا وجیرالونگکورن پر تقریباً ہر قسم کی تنقید کو جرم قرار دیتے ہیں۔

تھاکسن کے وکیل کے مطابق عدالت نے فیصلہ دے دیا ہے، تاہم اسے ابھی تک باضابطہ طور پر پبلک نہیں کیا گیا۔