شمائلہ اسلم
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
لاہور: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سرجری کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوبارہ میدان میں واپس آیا ہوں اور اب میرا سارا فوکس ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر ہے۔
انگلینڈ میں سرجری کے بعد ارشد ندیم نے لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں جیولین تھرو کی ٹریننگ کا آغاز کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میرا مقابلہ 17 اور 18 ستمبر کو ہوگا، دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے فٹ رکھے اور ان شاء اللہ اچھا پرفارم کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے جو کھلاڑی کے ساتھ ساتھ چلتی ہے، شکر ہے کہ سرجری کے بعد اللہ تعالیٰ نے دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا ہے۔
