Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایران سے ملک بدر کیے گئے پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
تیز رفتار بس ٹرک اور موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں کم از کم 71 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان احمد اللہ متقی اور مقامی پولیس کے مطابق یہ سانحہ منگل کے روز بس کی ‘حد سے زیادہ رفتار اور ڈرائیور کی لاپروائی’ کے باعث پیش آیا۔
