اسکینڈے نیوین نیوز اردو

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غ...

شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور شدید خوف اور گھبراہٹ کی حالت میں ہے، جب شیر نے اپنے پنجوں سے اسے گھیر لیا اور کاٹنا شروع کر دیا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو نے لیبیا اور مصر میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ وڈیو میں ایک لیبیائی شہری نے مذاق اور تفریح کے لیے اپنے فارم پر کام کرنے والے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصری مزدور خوف اور گھبراہٹ کی حالت میں ہے، جبکہ شیر نے اپنے پنجوں سے اسے جکڑ لیا اور پھر اس کے کندھے پر کاٹنے کی کوشش بھی کی۔ مزدور کے چہرے پر شدید دہشت کے آثار نمایاں تھے اور اس نے بتایا کہ اسے درد اور زخم آئے ہیں۔ دوسری جانب فارم کا مالک یہ منظر قہقہوں کے ساتھ ریکارڈ کر رہا تھا اور مزدور سے کہہ رہا تھا کہ خاموش رہے تاکہ وہ شیر کے “مزے” کو جاری رکھ سکے، اس بات کی پروا کیے بغیر کہ یہ درندہ مزدور کو شدید زخمی کر سکتا ہے۔ان مناظر نے، جو مبینہ طور پر لیبیا میں فلمائے گئے، سماجیپلیٹ فارموں پر سخت مذمت کا دروازہ کھول دیا۔ عوامی حلقوں نے اسے “انسانی وقار کی توہین” اور “انسانی جانوں سے کھیل” قرار دیتے ہوئے ملوث شخص کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
مصری بلاگر محمد عبدالجلیل نے لکھا “یہ نہ کوئی مذاق ہے نہ کھیل، بلکہ اہانت اور دہشت گردی کا طریقہ ہے، شاید طاقت کے مظاہرے کے طور پر۔ گویا اس مصری نوجوان کی عزتِ نفس کی کوئی وقعت ہی نہیں۔”
ایک اور مصری بلاگر مہند العتیق نے تبصرہ کیا “خواہ یہ مذاق ہی کیوں نہ ہو، ایسا قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔ کیا کسی درندے پر اعتماد کیا جا سکتا ہے؟ یہ منظر انتہائی توہین آمیز ہے، اور حکام کو ایسے رویے کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو انسانی وقار کے ساتھ کھیل کرتے ہیں۔”
لیبیائی خاتون امیرہ الغاوی نے کہا “یہ واقعہ اخلاقی انحطاط اور غیر ملکی مزدوروں کے ساتھ بد سلوک کو ظاہر کرتا ہے۔ غیر ملکی کارکن ہمیشہ غیر مساوی حالت میں رہتا ہے اور استحصال اور اہانت کا شکار ہوتا ہے، بالکل اس مصری نوجوان کی طرح۔