اسکینڈے نیوین نیوز اردو

بھارت میں شوہر کو بیوی پر تشدد پر درخت سے باندھ کر مارا گیا
بھارت میں شوہر کو بیوی پر تشدد پر درخت سے باندھ کر مارا گیا

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

بھارتی ریاست اوڈیشہ کے ضلع گجپتی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں بیوی کو مارنے پر سسرالی رشتہ داروں نے داماد کو درخت سے باندھ کر شدید تشدد کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جلنتا بالیار سنگھ نامی شخص نے اپنی اہلیہ سوبھا درا کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ معاملہ گاؤں کی پنچایت تک پہنچا، جہاں فیصلہ کیا گیا کہ بیوی کچھ عرصہ والدین کے گھر رہے گی۔

تقریباً ایک سال بعد جب بالیار سنگھ فیملی کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے لیے پہنچا تو اس کا دوبارہ سسرالیوں سے جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کے بعد سسرالیوں نے مشتعل ہوکر اسے درخت کے ساتھ باندھ دیا اور پوری رات اذیت دیتے رہے۔

اگلی صبح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو رسیوں سے آزاد کرایا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔