اسکینڈے نیوین نیوز اردو

کویت میں پاکستانی شہری جعلی رہائشی سرٹیفکیٹ پر گرفتار

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

کویتی حکام نے ایک بڑے آپریشن میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو جعلی رہائشی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے والے پاکستانی گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے اس کے سربراہ اور متعدد ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

عرب ٹائمز کے مطابق، پاکستانی شہری شہباز حسین عرف اللہ رکھا نے ایک کویتی کفیل کی شراکت میں 10 جعلی کمپنیاں قائم کر رکھی تھیں۔ وہ بیرونِ ملک سے لیبر منگواتا تھا، لیکن چونکہ کمپنیاں حقیقی نہیں تھیں، اس لیے ملازمین کو روزگار نہیں ملتا تھا۔ بعد ازاں، وہ انہیں قانونی حیثیت کا تاثر دینے کے لیے جعلی رہائشی سرٹیفکیٹ فراہم کرتا اور اس کے عوض فی فرد ساڑھے تین سو سے 900 کویتی دینار (تقریباً ساڑھے تین لاکھ سے نو لاکھ پاکستانی روپے) وصول کرتا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے وزارتِ داخلہ میں تعلقات تھے اور اس نے کئی سو افراد کے لیے ایسے جعلی سرٹیفکیٹ بنوائے ہیں۔