شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
ٹیکسلا کے علاقے واہ ریلوے اسٹیشن کے قریب افسوسناک حادثے میں تین کمسن بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو بچوں کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے کھیلتے کھیلتے ریلوے ٹریک پر پہنچ گئے۔ زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں فوری طور پر واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث آئے روز ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔
