شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
– اسرائیلی حمایت یافتہ ایک جانوروں کی فلاحی تنظیم نے غزہ سے درجنوں گدھوں کو فرانس کی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا ہے، جس پر فلسطین کے حامی حلقوں میں
شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
بیلجیم کے لیئج ایئرپورٹ کو بطور ٹرانزٹ ہب استعمال کرتے ہوئے یہ جانور اسرائیلی این جی او “اسٹارٹنگ اوور سینکچری” کی زیرنگرانی فرانس منتقل کیے گئے، جبکہ
دوسری جانب غزہ کے شہری شدید غذائی قلت اور انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ہزاروں فلسطینی شہری بھوک، بےگھری اور بمباری کا شکار ہیں، جانوروں کی ترجیح دینا “غیر انسانی رویہ” ہے۔
متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو انسانوں کی فوری امداد کو اولیت دینی چاہیے، نہ کہ علامتی اقدامات کو۔
