شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
کراچی، 28 جولائی: سی ٹی ڈی نے منگھوپیر میں خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں فتنۃ الخوارج تنظیم کا مطلوب خودکش بمبار بھی شامل ہے جس کے سر پر دو کروڑ روپے کا انعام تھا۔
کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، دستی بم، اسلحہ اور مبینہ ٹارگٹ لسٹ پر مشتمل ڈائری برآمد کی گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد شہر میں بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے برآمد ہونے والے شواہد سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
