شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
ڈسٹرکٹ پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سمّو کی قیادت میں دریائی مجرموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشنز کے دوران صرف 12 گھنٹوں میں تین اقلیتی نوجوان، جنہیں پندرہ گھنٹے قبل اغوا کیا گیا تھا، بحفاظت بازیاب کروا لیے گئے۔ مزید دو نوجوان، جو تین ہفتے سے قید میں تھے، بھی رہا کرا لیے گئے۔
پولیس نے حالیہ کارروائی میں گن پوائنٹ پر چھینی گئی 60 سے زائد بھینسیں بھی برآمد کر لی ہیں، جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن کچے کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔
