شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر، متحد اور فوری عوامی صحت کی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صحت کے شعبے، حکومت اور عوام کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ سردار ایاز صادق نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ آگاہی، تشخیص اور بروقت علاج جیسے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔
