اسکینڈے نیوین نیوز اردو

اسلام آباد میں چھاپے کے دوران 50 گدھے، 1000 کلو گوشت

شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان

اسلام آباد، 27 جولائی — اسلام آباد فوڈ اتھارٹی (IFA) نے تارنول کے علاقے میں ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر 1000 کلوگرام گدھوں کا گوشت اور 50 زندہ گدھے برآمد کر لیے۔ اتھارٹی کے مطابق، یہ گوشت مبینہ طور پر بیرون ملک برآمد کیا جا رہا تھا۔

آئی ایف اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیقہ نے تصدیق کی کہ موقع سے ایک ٹن سے زائد پیک شدہ گوشت ملا، جسے فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔ ٹیم نے موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار بھی کیا ہے۔

اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق، سلاٹر ہاؤس میں گوشت کی غیر قانونی پیکنگ اور برآمدی تیاری جاری تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ضبط شدہ گوشت کو تلف کیا جا رہا ہے جبکہ حکام یہ جاننے میں مصروف ہیں کہ یہ گوشت مزید کہاں بھیجا جانا تھا۔

Read Previous

پاکستان کا بائیولوجی اولمپیڈ میں پہلا گولڈ میڈل

Read Next

لیاری واقعے کے بعد کراچی کی 590 عمارتیں خطرناک قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular