شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، جو کالج اور یونیورسٹی طلبہ کو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے “آئس” نامی منشیات سپلائی کر رہا تھا۔
گرفتار شخص کی شناخت علی وزیر کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 250 گرام کرسٹل میتھ (آئس) برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق، ملزم کے خلاف ماضی میں بھی کئی منشیات، جوا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔
تحقیقات کے مطابق، علی وزیر جدید ڈیجیٹل چینلز استعمال کر کے طلبہ تک منشیات پہنچاتا تھا تاکہ گرفتاری سے بچ سکے۔
