اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سی ٹی ڈی کا راولپنڈی میں بڑا آپریشن، دہشت گرد گرفتار

شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان

راولپنڈی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور انٹیلی جنس

ایجنسیوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے

والے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم موسیٰ نے راولپنڈی کے حساس مقامات کی مکمل ریکی کی تھی اور

دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس نے ان مقامات کی

ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، موسیٰ افغانستان سے متعدد بار ٹریننگ حاصل

کر چکا ہے اور خوارج گروپ کے ایک اہم کمانڈر سے رابطے میں تھا۔

کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈز، 7 فٹ لمبی سیفٹی فیوز

وائر، تین ڈیٹونیٹرز، ریموٹ بٹن، پرائما کارڈ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کے نیٹ ورک کو بے

نقاب کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Read Previous

پاکستان میں امریکی سیاح کا شاندار خیرمقدم

Read Next

کراچی: طلبہ کو آئس فروخت کرنے والا ڈرگ ڈیلر گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular