شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
گزشتہ دو دنوں کے دوران خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں
اور اچانک آنے والے سیلاب (فلش فلڈز) کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد
جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ کئی دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ حکام نے صورتحال کے
پیش نظر ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور شہریوں کو مزید بارشوں کے
خدشے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران
پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔
