اسکینڈے نیوین نیوز اردو

چوہدری ارشد ساہی پی ٹی آئی ننکانہ کے صدر مقرر

اعجاز کاہلوں


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان

این اے 111 سے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارشد ساہی کو پاکستان تحریک

انصاف (پی ٹی آئی) ضلع ننکانہ صاحب کا نیا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ

بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی جگہ لیں گے جو اس سے قبل اس عہدے پر فائز

تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ تبدیلی تنظیم نو کے عمل کا حصہ ہے، جس کا مقصد

مقامی پر پارٹی کو متحرک کرنا اور آئندہ انتخابات سے قبل کارکنوں میں نیا جوش پیدا کرنا ہے

ضلع ننکانہ صاحب میں چوہدری ارشد ساہی کی بطور صدر تقرری کا خیر مقدم کیا

جا رہا ہے۔ مقامی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک تجربہ کار اور عوامی رہنما

ہیں جو پارٹی کے ساتھ مضبوط تعلق رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت آئندہ دنوں میں پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی

تنظیمی تبدیلیوں کا اعلان کر سکتی ہے۔

Read Previous

عید سے پہلے خاتون و مرد کا قتل، بگٹی کا انکشاف

Read Next

ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود روس اپنی شرائط پر قائم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular