اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ایڈن ہاؤسنگ متاثرین کو نیب کی 3.2 ارب کی قسط جاری

شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان

لاہور: نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (NAB) لاہور نے ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈل کے

متاثرین میں 3.20 ارب روپے کی نئی قسط کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس

حوالے سے ایک خصوصی تقریب NAB لاہور کے دفتر میں منعقد ہوئی، جس

میں مہمانِ خصوصی نیب کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد تھے۔

تقریب کی نگرانی ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے کی۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ اس اسکینڈل میں 11,880 متاثرین کی جانب سے

مجموعی طور پر 13 ارب روپے کے دعوے جمع کرائے گئے تھے، تاہم نیب

نے پلی بارگین کے ذریعے 16 ارب روپے کی وصولی میں کامیابی حاصل کی،

جو دعووں سے 23 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب لاہور اب تک ایڈن انتظامیہ سے 11.8 ارب

روپے وصول کر چکا ہے، جن میں سے 8.6 ارب روپے پہلے ہی متاثرین کو

تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اب 3.2 ارب روپے کی پانچویں قسط کی تقسیم

شروع کی جا چکی ہے، جبکہ باقی 4.2 ارب روپے کی وصولی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

چیئرمین نیب نے NAB لاہور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو

ان کا حق دلوانے میں بیورو کا کردار مثالی رہا ہے۔

Read Previous

سدھو موسے والا کا AI ٹور: خراجِ عقیدت یا نفع کا کھیل

Read Next

پاکستان، برطانیہ میں اسلحہ کنٹرول پر مذاکرات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular