اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پی اے ایف کا دستہ آر آئی اے ٹی 2025 میں پہنچ گیا

شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا ایک خصوصی دستہ برطانیہ

کے رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ پہنچ گیا ہے، جہاں وہ دنیا کے بڑے فوجی

ایئر شوز میں سے ایک “رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) 2025” میں حصہ

لے گا۔ اس وفد میں جدید جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارے اور

ایک سی-130 ہرکیولیز ٹرانسپورٹ طیارہ شامل ہیں۔

افواجِ پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس بین

الاقوامی فضائی نمائش میں شمولیت پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت،

جدید آپریشنل صلاحیت اور ملکی ہوا بازی کی صنعت کی طاقت کا مظہر ہے۔

جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III طیاروں نے اپنی پرواز کے دوران پاکستان

ایئر فورس کے آئی ایل-78 ایئر ٹینکر کی مدد سے ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا

کامیاب مظاہرہ کیا، جو پی اے ایف کی طویل فاصلے تک کارروائیاں کرنے

کی صلاحیت اور عملے کی مہارت کا عملی ثبوت ہے۔

یہ جدید طیارہ، جو ای ایس اے ریڈار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے

ہتھیاروں سے لیس ہے، قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ہر قسم کے

جنگی مشن انجام دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ حالیہ پاک-بھارت

کشیدگی کے بعد برطانیہ میں اس طیارے کی شرکت کے لیے خاصی دلچسپی پائی

جاتی ہے، اور ہوا بازی کے شوقین افراد اس کی آمد کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔

جے ایف-17 بلاک-III کی نمایاں کارکردگی اور جنگی تجربہ عالمی سطح پر توجہ

کا مرکز بنا ہوا ہے، اور RIAT میں اس کی نمائش ایرو اسپیس برادری کے لیے ایک اہم لمحہ ہوگی۔

روایتی سالانہ تھیم کے تحت، پی اے ایف کے سی-130 ہرکیولیز طیارے

کو “Eyes on the Skies” تھیم پر مبنی ایک منفرد پینٹنگ سے مزین کیا گیا

ہے، جو فضائیہ کی چوکسی، صورتحال کی سمجھ بوجھ اور تکنیکی برتری کی علامت ہے۔

پی اے ایف کی RIAT 2025 میں شرکت کا مقصد عالمی سطح پر دوستانہ

تعلقات کو فروغ دینا، تکنیکی مہارت کا تبادلہ اور پاکستان ایئر فورس کو ایک

جدید، باصلاحیت اور عالمی امن کے لیے کام کرنے والی فضائیہ کے طور پر پیش کرنا ہے۔

Read Previous

قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اربوں کی مالی بے ضابطگیاں

Read Next

گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلا، سیلاب کا خطرہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular