اسکینڈے نیوین نیوز اردو

فوجا سنگھ 114 سال کی عمر میں حادثے میں انتقال کر گئے

حماد کاہلوں
سکینڈے نیوین نیوز ایجنسی، فن لینڈ

دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر، فوجا سنگھ، بھارتی پنجاب میں ایک سڑک

عبور کرتے ہوئے گاڑی سے ٹکرا کر 114 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

حادثہ اُن کے آبائی گاؤں بیاس پنڈ (ضلع جالندھر) کے قریب پیش آیا، جہاں

وہ شدید زخمی ہوئے۔

لندن میں واقع ان کا رننگ کلب اور فلاحی ادارہ سکھز ان دی سٹی نے ان

کی موت کی تصدیق کی ہے، اور اعلان کیا ہے کہ مشرقی لندن (ایلفرڈ) میں

ہونے والے آئندہ تمام تقریبات ان کی زندگی اور خدمات کے اعتراف میں

وقف کی جائیں گی۔

فوجا سنگھ نے اپنی اہلیہ کی وفات کے بعد بیٹے کے ساتھ انگلینڈ ہجرت کی اور

مشرقی لندن میں سکونت اختیار کی۔ انہوں نے 89 سال کی عمر میں دوڑنا

شروع کیا اور 2000 میں لندن میراتھن صرف 6 گھنٹے 54 منٹ میں مکمل کر

کے شہرت حاصل کی۔

2011 میں، ٹورانٹو میں، وہ 100 سال سے زائد عمر کے پہلے شخص قرار دیے

گئے جنہوں نے مکمل میراتھن دوڑ ختم کی۔ اگرچہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس

کارنامے کو سراہا، لیکن ان کی تاریخ پیدائش کے رسمی ثبوت نہ ہونے کے

سبب باضابطہ ریکارڈ تسلیم نہیں کیا گیا۔

فوجا سنگھ نے اپنی 100ویں سالگرہ پر ملکہ الزبتھ دوم سے ذاتی خط بھی

وصول کیا۔ وہ 2012 کے لندن اولمپکس میں مشعل بردار بھی تھے اور 101

سال کی عمر میں دوڑ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

ان کے کوچ ہارمنڈر سنگھ نے ایک بیان میں کہا:

“یہ انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہماری امید کی علامت،

فوجا سنگھ، بھارت میں ایک سڑک حادثے کے بعد 114 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ اب ان کی زندگی کا جشن منانے کے لیے ہمارا ہر ایونٹ ان کے نام سے منسوب ہو گا۔”

ادارے نے درخواست کی ہے کہ پھولوں کی بجائے، فوجا سنگھ کلب ہاؤس کی تعمیر کے لیے جاری اپیل میں عطیات دیے جائیں تاکہ ان کی مثبت سوچ اور وراثت کو زندہ رکھا جا سکے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ پریت کور گل نے بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر افسوس کا اظہار کیا:

“فوجا سنگھ کے انتقال کی خبر سن کر دل گرفتہ ہوں۔ وہ واقعی ایک تحریک تھے۔”

Read Previous

‏ماما قدیر کا مبینہ اعترافی بیان منظرِ عام پر

Read Next

پنجاب میں طوفانی بارشوں پر رین ایمرجنسی نافذ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular