اسکینڈے نیوین نیوز اردو

نہر ٹوٹنے سے شاہکوٹ میں زرعی زمینیں زیر آب

شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان

نظام پورہ چک نمبر 80 ر/ب، تحصیل شاہکوٹ (ضلع ننکانہ صاحب) میں

مسلسل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں نہر کا بند ٹوٹ گیا، جس کے باعث

متعدد زرعی رقبے زیرِ آب آ گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ کئی روز سے ہونے والی شدید بارشوں نے نہر

کے کنارے کمزور کر دیے تھے، تاہم متعلقہ محکموں کو بارہا مطلع کرنے کے

باوجود کوئی حفاظتی اقدام نہیں کیا گیا۔ نتیجتاً، نہر میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد

بند ٹوٹ گیا، جس سے قریبی کھیتوں میں پانی داخل ہو گیا۔

کسانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پانی فوری طور پر نہ نکالا گیا تو فصلوں کو

شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ متاثرہ افراد نے ضلعی انتظامیہ سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

Read Previous

ایران جوہری معاہدہ: 31 اگست تک ڈیڈلائن مقرر

Read Next

جیسمین منظور نے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات لگا دیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular